صوبائی وزیر ناصر حسین کا ای چالان کے حوالے سے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ای چالان کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کسی صورت کم نہیں ہوں گے، شہرقائد کو بہتر کرنے کیلئے سب کو مل کر چلنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کی میٹنگ تھی، سندھ میں ڈویژنل بورڈ کو فعال کیا جارہا ہے، کراچی میں ہر جگہ پر سالڈ ویسٹ سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا، گھروں سےویسٹ کلیکشن کا سسٹم شروع ہونا چاہیے۔
صوبائی وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے نئے صوبے کا شوشہ چھوڑا ہے، ایم کیو ایم ایسے بیانات دے کر خود کو زندہ رکھنا چاہتی ہے، اگر گرمی کا موسم ہوتا تو ہم ان کو ٹھنڈا شربت پلاتے ان کو ایسی باتیں کرنے دیں۔
صوبائی وزیر کا مزیدکہنا تھاکہ شہر میں بلدیات کو با اختیار بنایا جارہا ہے، ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کیوں اختیار کی، تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کا بالکل ہی خاتمہ کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں میں سی ٹی ڈی پر حملہ ناکام، 5 دہشت گرد جہنم واصل
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ عوامی مطالبے کے پیش نظر سندھ میں ای چالان کے جرمانوں کی رقم میں کمی کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 25 روز کے دوران 68 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانہ کیے جا چکے ہیں، 27 اکتوبر سے 20 نومبر تک 77 ہزار 785 سے زائد ای چالان جاری کیے گئے۔