بنوں میں سی ٹی ڈی پر حملہ ناکام، 5 دہشت گرد جہنم واصل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ)بنوں میں سی ٹی ڈی پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیاگیا۔
بنوں میں دومیل ہلالی چوک پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی اے پی سی پر فائرنگ کی،جوابی کارروائی پر دہشت گردوں نے قریبی گھر میں پناہ لےلی ۔
گھر میں پناہ نہ دینے پر دہشت گردوں نے 2افراد کو قتل کردیا جبکہ پولیس اورسی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارےگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 841 ہو گئی
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمدہوئے ہیں۔