شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 اہلکار شہید

Nov 22, 2023 | 18:59:PM
شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 اہلکار شہید
کیپشن: فوٹو آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد مںصور) شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیسی ساختہ بم (آئی ڈی ای) دھماکے کے نتیجے میں دو سپاہی لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہوگئے۔

   آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: باجوڑ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

سابق صدر آصف زرداری، نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں فورسز کےقافلے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے فورسز کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔