باجوڑ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

Nov 22, 2023 | 13:05:PM
باجوڑ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے مامینزو میں زور دار دھماکہ ہو گیا جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کےنتیجےمیں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، واقعے کی تحقیقات شروع  کر دی گئی ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کے ٹکرے ٹکرے ہوگئے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل باجوڑ میں ایک جلسے کے دوران دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 6.2 شدت کا زلزلہ،  ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا