پاکستان کا دورہ آسٹریلیا، نوید اکرم چیمہ ٹیم مینجر کے فرائض انجام دینگے

Nov 22, 2023 | 15:46:PM
پاکستان کا دورہ آسٹریلیا، نوید اکرم چیمہ ٹیم مینجر کے فرائض انجام دینگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا، نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے مینجر کے فرائض انجام دیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لئے نوید اکرم چیمہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیم مینجر اور منصور رانا اسسٹنٹ منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو شکست، دھمکی آمیز پیغامات ملنے پر میکس ویل کی اہلیہ میدان میں آ گئیں

قومی ٹیم کے کھلاڑی آج راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے، دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا، 6 روزہ تربیتی کیمپ میں قومی شاہین 2 روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ 18 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گی۔