لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے 11 برطرف افسران بحال کر دیئے

Nov 22, 2023 | 13:38:PM
لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے 11 برطرف افسران بحال کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے 11برطرف افسران کو تاحکم ثانی بحال کردیا۔ 
عدالت نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی )اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ، جسٹس انوارحسین نےایف آئی اے افسرمحمد سرفراز سمیت دیگر افسران کی درخواستوں پر سماعت کی، وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی ، فریقین کی جانب سے دلائل سننے کے بعد  فیصلہ جاری کر دیا۔ 
یہ بھی پڑھیں :باجوڑ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق