مسلم لیگ ن کی تمام سیاسی سرگرمیاں ملتوی

Nov 22, 2020 | 20:13:PM
مسلم لیگ ن کی تمام سیاسی سرگرمیاں ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے پارٹی قائد کی والدہ شمیم اخترکی تدفین تک پارٹی کی تمام سرگرمیاں ملتوی کردی گئی ہیں۔ اس کا اعلان مر یم اورنگزیب نے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پارٹی قائد نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف کی والدہ اور مریم نواز کی دادی کے درجات بلند فرمائے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی قیادت کی وا لدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شفقت، سرپرستی کا گھنا سایہ اب ہمارے سر پر نہیں رہا۔ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ اللہ کریم شریف خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔یا د رہے کہ میاں نوا ز شر یف کی وا لدہ لند ن میں انتقا ل کر گئی تھیں۔ان کی نما ز جنازہ اور تدفین تک پارٹی نے تما م سیا سی سر گرمیاں معطل کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ہی خراب تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی اور ان کا انتقال ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہوا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا انتقال لندن میں ہوا جہاں نواز شریف علاج کے لیے موجود ہیں جب کہ شہباز شریف اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں۔شریف فیملی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائے گی اور ان کا جسد خاکی کل پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا تاہم نواز شریف کے میت کے ساتھ پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔