کنگ خا ن کی با لی ووڈ میں 2سال بعد دبنگ انٹری

Nov 22, 2020 | 19:24:PM
کنگ خا ن کی با لی ووڈ میں 2سال بعد دبنگ انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)یش راج فلمز کی طرف سے نئی فلم پر,ڈیوس کی جا ئیگی جس کا نا م پٹھان ہو گا۔ گزشتہ روز شاہ رخ خان یش راج فلمز کے آفس گئے جہاں پاپارازی فوٹوگرافر زنے ان کی تصویر بنا لی۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق اس خبر نے ہی بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے کہ وہ 2سال بعد فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے انڈسٹری میں واپس آ رہے ہیں۔ اب اس فلم میں شاہ رخ اپنے کردار کی نوعیت سے کس حلیے میں نظر آئیں گے، اس کی ایک جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔ نئی لی جانیوا لی اس تصویر میں شاہ رخ خان لمبے بالوں اور بڑھی ہوئی داڑھی میں نظر آرہے ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان اسی حلیے میں نظر آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق پٹھان میں اداکار جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے اور سلمان خان بھی ایک مختصر کردار نبھائیں گے۔
یا د رہے کہ شاہ رخ خا ن نے بھا رتی فلم انڈسٹری کو ایسی ایسی فلمیں دی ہیں جنہوں نے نہ صرف بھا رت بلکہ غیر مما لک میں بھی نا م کما یا ہے۔