نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی غیر ذمہ دارانہ سرجری،   9 ڈاکٹر اور نرس معطل

May 22, 2026 | 19:56:PM
نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی غیر ذمہ دارانہ سرجری،   9 ڈاکٹر اور نرس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران مہر)  ملتان کے نشتر ہسپتال میں مشتبہ ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری کےمعاملہ میں  9 ڈاکٹروں اور عملہ  کے ارکان کو معطل کر دیا گیا۔

ملتان کے نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے غفلت کے مرتکب  9 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ارکان کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

معطل کئے جانے والوں میں ڈاکٹر نعیم اختر، ڈاکٹر علی جان، ڈاکٹر ایفا قمر اور ڈاکٹر سید محمد آصف ، ڈاکٹر عبیرہ فاطمہ، ڈاکٹر ابوذر، ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹر سامعہ کے ساتھ  چارج نرس ردا زہرا بھی شامل ہیں۔ 

نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی کے مشتبہ مریض کی سکریننگ کئے بغیر معمول کے پروسیجرز کے ساتھ  سرجری کی گئی تھی ۔

نشتر ہسپتال کی انتظامیہ نے یہ غفلت سامنے آنے کے بعد ،  واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری  شروع کر دی ہے اور  معطل ڈاکٹرز اور عملے کو تحقیقات مکمل ہونے تک ڈیوٹی  پر آنے سے روک دیا گیا ہے۔ 

اس  واقعے کے بعد طبی عملے اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔  ہسپتال انتظامیہ اور عملہ کے ارکان مل کر صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ نشتر ہسپتال اور دیگر سرکاری ہسپتالوں میں معمول کے مطابق طے شدہ  سیفٹی پروسیجرز پر توجہ کے ساتھ عمل کیا جاتا ہے تاہم بعض اوقات عملہ کی غفلت کے واقعات بھی سامنے آ جاتے ہیں جن پر فوری تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  اداکارہ مومنہ، ایم پی اے ثاقب کا معاملہ ذاتی نوعیت کا کیس ہے:وزیراعلیٰ پنجاب