ہم چاہتے ہیں ایران کے ساتھ معاہدہ طے ہوجائے ،مارکو روبیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ایران کے ساتھ معاہدہ طے ہوجائے ، امید ہے ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا۔
نیٹو سمٹ میں گفتگوکرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہاکہ ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان ثالث ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل رابطے میں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایران پہنچ رہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ایران فیصلہ کرے معاہدہ کرنا ہے یا نہیں ، امریکا سے معاہدے کیلئے ایران کو فیصلہ کرنا ہے ، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا ، امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران کے ساتھ ڈیل ہماری پہلی ترجیح ہے ،ہم معاہدے پر کام کر ہے ہیں ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی موجیں , بڑی عید پر بڑی چھٹیوں کا اعلان