فرانس کی تیل کمپنیوں پر ٹیکس کی تیاری،قیمتیں بڑھنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )فرانس کے وزیر خزانہ رولڈ لیسکور نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایران جنگ کے اثرات کے باعث منافع کمانے والی کمپنیوں پر “ونڈ فال ٹیکس” عائد کرنے پر غور کر سکتی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر کچھ کمپنیوں نے غیر معمولی منافع حاصل کیا ہے تو ان پر اضافی ٹیکس لگانے کا امکان موجود ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ خزاں میں کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپ میں توانائی کی قیمتیں عالمی سپلائی دباؤ اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
فرانس میں بعض اپوزیشن جماعتوں نے پہلے ہی تیل اور توانائی کمپنیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے، جن میں بڑی توانائی کمپنی TotalEnergies بھی شامل ہے۔
حکومتی بیان کے مطابق یہ اقدام ان کمپنیوں سے اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے زیر غور ہے جو بحران کے دوران غیر معمولی منافع کما رہی ہیں۔