کینیا میں احتجاج رنگ لے آیا ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کینیا کی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کے بعد ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر ویلم روٹو نے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ حکومت جون–جولائی کے قیمتوں کے چکر میں ڈیزل کی قیمت میں 10 کینین شلنگ کمی کرے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
حکومتی اعلان کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ احتجاج اور پبلک ٹرانسپورٹ ہڑتال کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی غصہ دیکھا گیا، ہڑتال کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں نظامِ زندگی متاثر ہوا جبکہ ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قمیت گر گئی
صدر کے مطابق حکومت نے ایندھن کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں اور ٹیکس ریلیف سمیت اب تک اربوں شلنگز خرچ کیے جا چکے ہیں تاکہ قیمتوں کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں عالمی سطح پر تیل کی سپلائی اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کا براہِ راست اثر کینیا سمیت کئی ممالک پر پڑا۔