بینکوں سے بھاری رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کیلئے پولیس سکیورٹی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ پولیس نے بینکوں سے بھاری رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کیلئے پولیس سکیورٹی کا اعلان کردیا۔
کراچی میں بینکوں سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کیلئے سندھ پولیس کا یہ اقدام سامنے آیا ہے،شہریوں کو اس سہولت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف اسٹیشن پولیس آفیسرز (ایس ایچ اوز) کی جانب سے بینکوں کے باہر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جس میں شہریوں کو رابطے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تاہم پولیس سکیورٹی فراہمی کے اعلان کے باوجود شہری پولیس سکیورٹی نہیں لے رہےجو پولیس پر عدم اعتماد کی واضح دلیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں ریلیف!خوشی کی خبر آ گئی