اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو اضافی ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو اضافی ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی سے روک دیا ۔سی ڈی اے سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا منظور شدہ لے آؤٹ پلان بھی طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے ہاؤسنگ سوسائٹی کو پٹیشنرز سے پلاٹس پر اضافی ڈویلپمنٹ چارجز کا تقاضا کرنے سے روک دیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 دنوں میں جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا منظور شدہ لے آؤٹ پلان بھی طلب کر لیا ۔
محمد قاسم چٹھہ اور دیگر الاٹیز نے پلاٹس پر اضافی ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی کے لئے جاری نوٹس کو چیلنج کیا تھا، عدالت نے الاٹیز سے پلاٹس پر اضافی چارجز وصول کرنے کے نوٹس پر پٹیشنرز کی حد تک حکم امتناع جاری کر دیا ۔درخواست گزاروں کی جانب سے راجہ ذیشان خان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ ہائیکور ٹ نے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پٹیشن کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی الاٹ شدہ پلاٹس کے الاٹیز سے ڈویلپمنٹ چارجر مانگ رہی ہے،وکیل کے مطابق چارجر کی وصولی کا نوٹس غیر قانونی اور الاٹیز کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ،امیدوں پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر