پہلے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

May 22, 2025 | 19:37:PM
پہلے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے پہلے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد کراچی کنگز کا ایونٹ میں سفر اختتام پزیر ہوگیا ہے۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے ایلیمینٹر میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدقابل تھیں جہاں کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

کراچی کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ خوشدل شاہ نے ناقابل شکست 27 رنز کی اننگ کھیلی، عرفان خان نے 18، ٹم سائفرٹ اور محمد نبی نے 16، 16 رنز کی اننگز کھیلیں، لاہور کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ایلیمینٹر 2 کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ کراچی کنگز کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

لاہور کی جانب عبداللہ شفیق نے 65 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان 47، کوشال پریرا 30 اور راجا پکسا نے 23 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ ایلیمینٹر 2 میں لاہور قلندرز کا مقابلہ جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا اور میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آئے گی۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے ایلیمینٹر میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں جہاں کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 191 بنائے۔

کراچی کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ خوشدل شاہ نے ناقابل شکست 27 رنز کی اننگ کھیلی,عرفان خان نے 18، ٹم سائفرٹ اور محمد نبی نے 16، 16 رنز کی اننگز کھیلیں,  لاہور کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ آج کا میچ ڈو اور ڈائی ہے، فتح کی بھرپور کوشش کریں گے۔

دوسری جانب لاہور قلندر ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ کراچی کنگز کو کم سکور پر آوٹ کرنا ہدف ہے، میچ پلان کے مطابق اننگز کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :انٹرنیشنل لیول کی پبلک لائبریری کی تیاری کیلئے اسلام آباد میں اہم اجلاس