انٹرنیشنل لیول کی پبلک لائبریری کی تیاری کیلئے اسلام آباد میں اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد میں عالمی سطح کی پبلک لائبریری کے قیام کے لیے اسلام آباد میں چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ ،ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران کی شرکت، اجلاس میں شہریوں کے لیے ایف نائن پارک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری ، سیاحت سے متعلقہ منصوبوں کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجلاس میں پبلک لائبریری کے قیام کے حوالے سے ڈیزائن اور متعلقہ سہولیات پر بریفننگ دی گئی،چیئرمین سی ڈی اے کی پبلک لائبریری کے ڈیزائن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد شہر میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ پبلک لائبریری اور تمام ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ لیس قیام عمل میں لایا جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے کےمطابق پبلک لائبریری کو تمام جدید سہولیات سے مزین کیا جائے تاکہ لائبریری آنے والے شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک لائبریری میں بچوں کو مطالعہ کے ساتھ پلے ایریا اور تفریحی سہولیات بھی میسر کی جائیں گی، چیئرمین سی ڈی اے کی لائبریری کے ڈیزائن میں ڈیجیٹل اور ای لائبریری کی تمام سہولیات میسر کرنے کی ہدایت ، چیئرمین سی ڈی اے کی پبلک لائبریری کو قومی اور بین الاقوامی لائبریریوں سے ڈیجیٹلی منسلک کرنے کی ہدایت۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کیلئے پبلک لائبریری کی ممبر شپ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق لائبریری کی تعمیر کا قیام عمل میں لایا جائے۔
بریفننگ میں بتایا گیا کہ پبلک لائبریری میں ڈیجیٹل انڈیکس، سوشل زون اور کو-ورکنگ سپیسز کی سہولیات بھی ہونگی،پبلک لائبریری میں مختلف ایونٹس کے انعقاد کے لئے کانفرنس ہالز کی جگہ بھی ہوگی،چیئرمین سی ڈی اے کی پبلک لائبریری میں جدید ترین ریسرچ سینٹر اور لیب کی سہولیات بھی تعمیر کرنے کی ہدایت۔
اجلاس کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ پبلک لائبریری میں پانچ لاکھ سے زائد کتابیں رکھنے کی گنجائش ہوگی،سیاحت سے متعلق منصوبے میں ایف نائن پارک میں تھیم پارک اور سفاری پارک کی تعمیر کے اور گالف کلب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نرسری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے دفاعی جنگ میں بھرپور جواب دیا:مولانا عبدالغفور حیدری