پاکستان نے دفاعی جنگ میں بھرپور جواب دیا:مولانا عبدالغفور حیدری

May 22, 2025 | 18:48:PM
پاکستان نے دفاعی جنگ میں بھرپور جواب دیا:مولانا عبدالغفور حیدری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا تھا مگر اپنے دفاعی جنگ میں بھرپور جواب دیا ،خضدار واقعہ دل خراش واقعہ ہے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انھوں نے  پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے، ہمارا مذہب دین اور اسلام ہمیں امن سکھاتا ہے ،71 میں حالات کچھ اور تھے اب حالات کچھ اور ہے ۔

مولانا عبدالغفورحیدری  نے کہا کہ اب قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہے ،طاقت اور اسلحہ جنگ نہیں لڑتی بلکہ جذبہ جنگ لڑتی ہے، مسلمان فوج کا عقیدہ شہید اور غازی کا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ انڈیا کی فوج اپنے بچنے کیلئے لڑتی ہے، جمعیت علمائے اسلام نے ہزاروں رضاکاروں کی قربانی کا اعلان کیا، وطن کی آزادی اور دفاع کیلئے ہمارے کارکن آج بھی تیار  ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات