امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ہوئی،امریکی سفارتخانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تفصیل جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور کی گورنر خیبرپختونخواہ سے ملاقات کے پی ہاوس میں ظہرانے کے موقع پر ہوئی۔
اس حوالے سے امریکی ناظم الامور نے بتایا کہ آج گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ظہرانے پر بامعنی اور وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خوشی محسوس ہوئی۔
نیٹلی بیکر نے بتایا کہ کے پی ہاوس میں ملاقات میں سکیورٹی، سیاست، سرمایہ کاری اور خیبرپختونخوا میں امریکی معاونت سے جاری تعلیمی منصوبوں پر بات چیت کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :خضدارحملے میں بھارتی کردار ثابت کریں گے: وزیر دفاع