عمران خان کا تیسرے روز پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے تحریری انکار،پولیس ٹیم واپس

May 22, 2025 | 19:11:PM
 عمران خان کا تیسرے روز پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے تحریری انکار،پولیس ٹیم واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے تیسرے روز بھی پولی گرافک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے تحریری طورپر انکار  کر دیا، میں نے کسی تفتیش یا ٹیسٹ میں پیش نہیں ہونا،تفتیشی ٹیم واپس چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹسٹس کرنے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی ، لیکن تیسرے روز بھی بغیر ٹیسٹ کے واپس روانہ ہو گئی ۔لاہور پولیس کی تفتیشی  ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل تھے۔پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا دو مرتبہ انکار کر چکا ہوں اور میں نے کسی تفتیش یا ٹیسٹ میں پیش نہیں ہونا۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی ایس پی جاوید آصف نےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیسٹ نہیں ہو نگے تو انصاف کے تقاضے کیسے پورے ہونگے ،ہم انصاف کے تقاضوں کے مطابق میرٹ پر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن عدم تعاون کا سامنا ہے ،ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل کیسے آگے بڑھے گا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ،امیدوں پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر