ابراہیم حسن مراد کی ترک سفیر سے ملاقات، تعلیمی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

May 22, 2025 | 17:12:PM
ابراہیم حسن مراد کی ترک سفیر سے ملاقات، تعلیمی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: ابراہیم حسن مراد کی ترک سفیر سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیروغلو سے ملاقات ہوئی  جس میں تعلیمی، اقتصادی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

ملاقات میں پاک-ترک برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، ساتھ ہی دونوں ممالک میں تعلیمی و ثقافتی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔  ابراہیم مراد نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ تعلیمی اقدار پر کام کریں گے، نوجوانوں کی ترقی سے ملک کی معیشت کو فروغ ملے گا،ابراہیم مراد نے کہا کہ ترک طلباء یو ایم ٹی میں  سکالرشپس پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دو ملک ایک جان کی مانند ہیں ۔ 

ترک سفیر نے یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات پر اظہارِ تحسین کیا، کہا کہ سکالرشپ کی فراہمی پر صدر یو ایم ٹی کے مشکور ہیں ،ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ پاکستان اور یو ایم ٹی میرا دوسرا گھر ہیں، یہاں بغیر تکلف آتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاک-ترک تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔

ملاقات کے اختتام پرصدر ابراہیم مراد نے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان کو سوینئر پیش کیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم