26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

May 22, 2025 | 16:57:PM
26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 26 نومبراحتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،وکلاعلی بخاری، سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کیں، علی بخاری کی کارکنان کے ضمانتی مچلکے کم کرنے کی استدعا منظور
کرلی،پی ٹی آئی کے کارکنان کی ضمانتیں 10، 10 ہزارمچلکوں کے عوض منظور کی گئیں۔

یاد رہے فروری میں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر احتجاج کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے تمام 120 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر اورجسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظورکیں اور فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو 6 دریا ہمارے ہوں گے: پاک فوج