پی ٹی آئی لیڈر رؤف حسن پر حملہ کس نے کروایا؟خواجہ سراؤں کے روپ میں کون تھا؟تہلکہ خیز انکشافات

May 22, 2024 | 09:51:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کے اوپر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر تھانہ آبپارہ میں درج ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ’پوری قوم جانتی ہے کہ ہماری قیادت پر ایسے حملے کون کروا رہا ہے۔‘حملے کی ایف آئی آر میں روف حسن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’حملہ آورروں نے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے ۔ دو روز قبل بھی حملہ کیا گیا تھا، تحریک انصاف کا ترجمان ہوں اور مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہے، مجھے جان کا تحفظ دیا جائے۔‘پی ٹی آئی لیڈر رؤف حسن پر حملہ کس نے کروایا؟خواجہ سراؤں کے روپ میں کون تھا؟سیاست میں عدم برداشت کے نتائج کیا ہوں گے؟تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے،مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: