چودھری وجاہت حسین کا بھی پی ٹی آئی  چھوڑنے کا فیصلہ

May 22, 2023 | 16:04:PM
چودھری وجاہت حسین کا بھی پی ٹی آئی  چھوڑنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا،چودھری وجاہت حسین نے پی ٹی آئی کو  چھوڑنےکافیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کی پرتشدد پالیسی پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے،چودھری وجاہت حسین نےپرویزالہٰی سےبھی راہیں جداکرلیں،چودھری وجاہت حسین آج دوبارہ مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کرینگے ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کو فیصل آباد سے بھی بڑا دھچکا لگ گیا، پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا بھی اڑان بھرنے کو تیار ہیں،  سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ آج کسی بھی وقت پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق مشیر امین اسلم اور پنجاب کے کئی ارکان صوبائی اسمبلی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،ایک اور رہنما نے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا