کراچی کا بڑا حصہ اچانک بجلی سے محروم۔۔۔

May 22, 2021 | 14:48:PM
 کراچی کا بڑا حصہ اچانک بجلی سے محروم۔۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل  ہو گئی جس سے شہری شدید گرمی میں پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔

شہرقائد کے علاقے ڈیفنس فیز ون، ملیر ماڈل کالونی، لیاری، کھارادر، نیا آباد، کھڈا مارکیٹ میں بھی بجلی معطل ہے۔اس کے علاوہ گلستان جوہر، موسمیات اسکیم 33، لیاقت آباد سی ون ایریا،  گلستان جوہر بلاک 14، 18 ، 19، سر سید ٹاؤن ، نارتھ کراچی اور اطراف میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کراچی کے علاقوں گلبرگ، نیو کراچی، کلفٹن بلاک 5،  صدر، ایم اے جناح روڈ ، موبائل مارکیٹ،الیکٹرانک مارکیٹ  اور ہائیکورٹ میں بھی بجلی تقریباً تین گھنٹوں سے معطل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی لائن میں خرابی ہوئی ہے اور نیشنل گرڈ اسٹیشن سے آنے والی ہائی ٹینشن لائن جامشورو سے ٹرپ کرگئی ہے  جس کی وجہ سے 45 گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ ہوچکے ہیں جس کے باعث سسٹم میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ کراچی کے بعض علاقوں میں بجلی سپلائی معطل ہونے کی اطلاعات ہیں، بجلی معطلی کا معاملہ ہنگامی بنیاد پر دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے بھارتی جاسوس گرفتار۔۔۔