پیٹرول،ڈیزل اور ایل پی جی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنارہے ہیں؛وزیرخزانہ
وزیراعظم نے کہا ہے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے،اپریل تک سپلائی چین صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں توانائی کی فراہمی کے حوالے سے روزانہ اجلاس ہوتا ہے،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر 69ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدرمملکت اور وزیراعظم کاشیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ کوشش کر رہے ہیں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، ہمارے وسائل لامحدود نہیں ہیں،وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزیدکہاکہ اپریل تک سپلائی چین کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے،ڈیمانڈ مینجمنٹ اور توانائی کی بچت اقدامات پر غور کررہے ہیں، کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفراسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،ٹارگٹڈ ریلیف کی جانب جائیں گے، ہدف مستحق طبقہ ہے،ہم سب نے مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔