صدرمملکت اور وزیراعظم کاشیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Mar 22, 2026 | 15:53:PM
 صدرمملکت اور وزیراعظم کاشیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا ہے۔ 
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمٰن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے، دُکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کاشیری رحمان کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار افسوس
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئی ہیں،پی پی پی سیکریٹریٹ کے مطابق شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔