حرا مانی 'فاصلوں کو تکلف' پڑھ کر آبدیدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی رمضان شو کے دوران نعت پڑھتے ہوئے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
حرا مانی معروف پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ ہیں جو یقین کا سفر، دو بول اور میرے پاس تم ہو جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کیوجہ سے انتہائی مقبول ہیں۔انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز 'پریت نہ کریو کوئی' ڈرامے سے کیا تھا جسکے بعد سے وہ اب تک بےشمار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
وہ اپنی بےباک گفتگو کے لیے بھی مشہور ہیں اور مختلف موضوعات پر اپنے بیانات کیوجہ تنازع اور تنقید کا شکار بھی بن چکی ہیں۔
حال ہی میں حرا مانی نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر احسن خان اور جگن کاظم کی میزبانی میں نشر ہونے والے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نعت بھی پڑھی۔
رمضان شو میں نعت پڑھنے سے قبل حرا مانی نے بتایا کہ ان کے والد کی پسندیدہ نعت ’فاصلوں کو تکلف‘ تھی، وہ اس نعت کو بار بار سنتے تھے، انہیں وہ بہت پسند ہوتی تھی۔
پروگرام میں والد کی محبت اور شفقت پر بات کرتے ہوئے اپنے مرحوم والد کی یاد میں بھی اداکارہ اشکبار ہوئیں۔
بعد ازاں حرا مانی نے ’فاصلوں کو تکلف ہے اگر ہم سے‘ سنائی، جس دوران وہ آبدیدہ ہوگئیں۔
نعت پڑھنے کے دوران اشکبار ہونے پر حرا مانی نے پروگرام کے میزبان احسن خان سے معذرت بھی کی جب کہ اس دوران احسن خان بھی ان کے ساتھ نعت پڑھنے لگے۔
حرا مانی کی جانب سے نعت پڑھنے کے دوران آبدیدہ ہونے پر جگن کاظم نے انہیں آکر گلے لگایا۔
اداکارہ کی جانب سے براہ راست شو میں نعت پڑھنے کے دوران آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب اس پر مختلف رد عمل سامنے آئے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کیلئے صبر و سکون کی دعائیں کیں جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے انہیں رمضان شو میں بھی اداکاری کرنے کا طعنہ دیا۔