فیفا ورلڈ کپ 2026: مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دیدی

Jun 22, 2026 | 18:37:PM
فیفا ورلڈ کپ 2026: مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وینکوور میں کھیلے گئے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جی کے اہم میچ میں مصر نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

میچ کا آغاز نیوزی لینڈ کے لیے شاندار رہا اور کھیل کے 15ویں منٹ میں فن سرمن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم دوسرے ہاف میں مصر نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے تین گول اسکور کیے۔

مصر کی جانب سے محمد صلاح، مصطفیٰ زیکو اور محمود حسن ٹریزیگیہ نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اس فتح کے بعد مصر قومی فٹبال ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ جی میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے، جبکہ نیوزی لینڈ قومی فٹبال ٹیم کو ایونٹ میں اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع