بلاول بھٹو ز رداری کا استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان سے رابطہ

Jun 22, 2026 | 17:44:PM
 بلاول بھٹو ز رداری کا استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان سے رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان سے رابطہ کیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کرے گی، عون چوہدری کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں بننے والی نئی کابینہ کا بھی حصہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی اور وزیر اعلیٰ، اسپیکر سمیت دیگر اہم عہدوں کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت حاصل کرنے پر گفتگو کی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش قبول کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور دیگر آئینی عہدوں کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جائے گا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو خوشگوار اور مثبت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع