’’ہم پر آزمائش آئی تو آپ نہیں تھے‘‘ ٹرمپ کی اٹلی اور نیٹو اتحادیوں پر تنقید

Jun 22, 2026 | 11:48:AM
’’ہم پر آزمائش آئی تو آپ نہیں تھے‘‘ ٹرمپ کی اٹلی اور نیٹو اتحادیوں پر تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے نیٹو پر کھربوں ڈالر خرچ کیے، اٹلی اور اس کی وزیراعظم ایران اور اس کے سنگین جوہری خطرے پرکسی کارروائی میں شمولیت کاسوچ بھی نہیں رہے۔

امریکی صدر نے نیٹو اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہم نے کئی دہائیوں تک ان ممالک کا دفاع کیا۔

  یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایران کو پھروارننگ

آزمائش آئی تو وہ نہ ہمارے دفاع اور نہ ہی باقی دنیا کے لیے موجود تھے، یہ اچھی بات نہیں ہے۔