فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے سہولت کار ساجد احمد کو14سال قید کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے اوربی ایل ایف کے سہولت کارساجد احمد کو 14سال قید کی سزاسنا دی۔
سیکیورٹی فورسزنے پنجگورمیں کارروائی کرکے دہشت گرد سہولت کارساجد احمد کو اسلحہ اوردھماکا خیز مواد سمیت گرفتارکیا تھا۔
ساجد احمد فتنہ الہندوستان کی پراکسی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذریعے طلبہ کو کالعدم تنظیموں میں بھرتی کرنے اوراکسانے میں ملوث رہا۔
ساجد احمد کے بھارتی اسپانسرڈ نیٹ ورکس سے روابط بھی سامنے آئے، خودکش حملے کیلئے گاڑی تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا تھا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت تربت نے جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اوربلوچستان آرمزایکٹ کے تحت مزید 7 سال سزا سنادی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایران کو پھروارننگ
عدالتی فیصلے نے بھارتی پراکسی بی وائی سی اور کالعدم مسلح تنظیموں کے گٹھ جوڑ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔