پاکستان کی ثالثی رنگ لے آئی،امریکا نے ایران سے نئے تعلقات کا اشارہ دے دیا

Jun 22, 2026 | 09:10:AM
پاکستان کی ثالثی رنگ لے آئی،امریکا نے ایران سے نئے تعلقات کا اشارہ دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر ایران کی قیادت علاقائی عدم استحکام کا باعث بننا اور نیوکلیئر پروگرام چھوڑ دے تو پھر امریکا ایران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات بنائے گا۔

جے ڈی وینس نے کہاکہ ہم سفارتکاری کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں تبدیلی لانا چاہتے ہيں، ایسا مستقبل دیکھ رہے ہيں جہاں سب کے لیے امن و خوشحالی ہوگی۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے خاتمے کے بعد اب ہمیں آگے بڑھنا ہے ، اسلام آباد ڈائيلاگ سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایران اور امریکا نے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کیے ہوں۔

 سوئٹرز لینڈ میں پاکستان کی ثالثی میں ایران سے مذاکرات کے آغاز پر جے ڈی وینس نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے نئی شروعات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایرانی عوام سے تعلقات بہتر بنائيں، بحران کے خاتمے، امن و ترقی کی شروعات کے لیے اہم دن ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور قطر کی بڑی کامیابی، ایران کے اربوں ڈالرز بحال!

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کی قیادت علاقائی عدم استحکام کا باعث بننا اور نیوکلیئر پروگرام چھوڑ دے تو پھر امریکا ایران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات بنائے گا۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور کہاکہ اگرفیلڈ مارشل کی حکمت عملی نہ ہوتی تو شاید ہم یہاں نہ ہوتے، فیلڈ مارشل ایک عظیم ملٹری لیڈر ہیں، فیلڈ مارشل نے اپنے آپ کو ایک بہترین سفارتکار کے طور پر بھی ثابت کیا ہے۔