محکمہ تعلیم راولپنڈی میں ہلچل، سی ای او کی کرسی میدان جنگ بن گئی

Jun 22, 2025 | 14:57:PM
محکمہ تعلیم راولپنڈی میں ہلچل، سی ای او کی کرسی میدان جنگ بن گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ تعلیم راولپنڈی میں ڈرامائی صورتحال،سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے امان اللہ کو ہٹا کر طارق محمود کو دوبارہ سی ای او تعینات کر دیا۔

جمعرات کو امان اللہ کو ہٹا کر طارق محمود کو سی ای او لگایا گیا تھا لیکن جمعہ کو دونوں افسران کے تبادلے منسوخ کر دیئے گئے تھے،ہفتہ کی شام دوبارہ حکم نامہ جاری،ہوااورامان اللہ خان کو ہٹا کر طارق محمود کو سی ای او لگا دیا گیا۔

حکم نامہ جاری ہوتے ہی اینٹی کرپشن نے دفتر میں بیٹھے امان اللہ خان کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن کے ریجنل دفترمیں منتقل کر دیا گیا۔

امان اللہ کے مالی معاملات کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی ہے ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرسیکنڈری ڈاکٹر گل محمد بھی اینٹی کرپشن کی کارروائی کی زد میں آ گئے ہیں،ایپکا پنجاب کے جنرل سیکرٹری فہم جنجوعہ کو بھی دفتر میں روک لیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بچپن سے عالمی مشن تک کا سفر، ملالہ یوسفزئی نے انسٹا پر ویڈیو شیئر کر دی

محکمہ تعلیم راولپنڈی کے صدر ملک ارشاد سلطان کو بھی دفتر میں بند کر دیا گیا،دو ڈپٹی ڈی ای اوز کو بھی اینٹی کرپشن دفتر میں روک کر گیٹ بند کروا دیا گیا۔