کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیا ت نے نوید سنا دی

Jun 22, 2023 | 19:27:PM
شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں آندھی، تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں دن میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، شام یا رات کے دوران تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، لیکن مری، گلیات اور گر دو نواح میں شام یا رات کے دوران آندھی تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 

یہ بھی پؑڑھیے: بارش کب تک متوقع؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، شام یا رات کے دوران قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ژوب، بارکھان، پنجگور،خضدار اور ملحقہ علاقوں میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر میں چند مقا مات پرتیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،گلگت بلتستان میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔