بارش کب تک متوقع؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Jun 22, 2023 | 11:23:AM
بارش کب تک متوقع؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان میں شہری گرمی کی شدت سے بے حال ہو چکے ہیں ایسے میں محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 25جون تک ملک میں موسم خشک اور گرم رہے گا،25جون کے بعدمون سون کی بارشیں شروع ہوں گی، 25 جون کی شام سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید 2دن ہیٹ ویو رہے گی،کراچی میں ملک کے دیگرعلاقوں کی نسبتاً کم گرمی ہے،ایران،افغانستا ن اور پاکستان میں تقریبا ً ایک جیسا گرم موسم ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دن 12 بجے سے سہ پہر 4بجے تک بغیرضرورت کے گھر سے نہ نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹروں  کیلئے بری خبر ، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

 شہرلاہور کی بات کی جائے تو موجودہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرکازیادہ سےزیادہ درجہ حرارت41ڈگری تک جاسکتا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم دن بھر گرم اور مرطوب رہے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ،بارش کے30فیصدامکانات ہیں،فضائی آلودگی کی مجموعی شرح137ریکارڈ کی گئی ، ڈی ایچ اےفیز5میں آلودگی کی شرح106اور یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح107ریکارڈ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سے نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں