لاہور: مختلف علاقوں سے لڑکیوں کی لاشیں برآمد، اہم وجہ سامنےآ گئی

Jun 22, 2023 | 10:57:AM
لاہور: مختلف علاقوں سے لڑکیوں کی لاشیں برآمد، اہم وجہ سامنےآ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے باٹا پور اور غازی آبادسے 2لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ 
 تفصیلات کے مطابق بی آر بی نہر سے نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد ہوئی،  ریسکیو کا کہنا ہے کہ لڑکی نے نہر میں کود کر زندگی کا خاتمہ کیا، ریسکیو نے نہر سے لاش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ 

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی کی استحکام پاکستان میں شمولیت؟
 دوسری لاش لال پل کے قریب نہر کنارے سے برآمد ہوئی ہے ،  پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی،عمر 35 سے 40سال ہے،شبہ ہے کہ نامعلوم لڑکی نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئی،پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔