بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا

May 08, 2024 | 21:13:PM
 بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا
کیپشن: بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو کیمپ جیل بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا حکومتی نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر اسے کالعدم قرار دے دیاتھا اور بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا، عدالت میں جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے اور سکیورٹی ایشو کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یکم زی القعد کب ہو گی؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا