پاکستان 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

May 08, 2024 | 21:29:PM
پاکستان 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان 13 سال بعد  ازلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ، فائنل ٹاکرا جاپان سے ہو گا۔ 

 تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آج کینیڈا کو 4 کے مقابلے میں 5 گولز سے شکست دے کر فائنل کیلئے اپنی پوزیشن مضبوط بنا لی تھی اور اب جاپان کے ہاتھوں ملائیشیا کو شکست کے بعد پاکستان کا فائنل کا راستہ کلیئر ہو گیا ، پاکستان ایونٹ کا آخری لیگ میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ سےکھیلے گا۔
سلطان اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا جاپان سے ہو گا، جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دے دی ہے ، پاکستان اور جاپان کا پہلامیچ برابر رہا تھا جبکہ ملائیشیا کو پاکستان نے شکست سے دو چار کیا تھا،پاکستان اب تک 4 میچز میں سے 3 میچز جیت چکا ہے جبکہ ایک میچ برابر رہا اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سب سے اوپر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی بنی گالہ س اڈیالہ جیل منتقل