لال مسجد کے سابق خطیب پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج

Jun 22, 2023 | 14:36:PM
لال مسجد کے سابق خطیب پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد (24 نیوز ) لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 تفصیلات کےمطابق  پولیس نے اپنی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ،مقدمہ میں مولانا عبدالعزیز اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:2 اسٹیج اداکاروں پر پابندی لگ گئی

مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز  ناکے پر موجود پولیس نے گاڑی کو روکاتو ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی ،پولیس اہلکاروں نے بھاگ کے بمشکل جان بچائی ۔