کیاانوشکا شرما نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا

Jun 22, 2021 | 20:22:PM
کیاانوشکا شرما نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گھریلو مصروفیات کے باعث اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ عرصے کے لئے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما سال 2022 میں بھی سکرین پر واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ انہیں آخری مرتبہ سال 2018 میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’زیرو‘ میں دیکھا گیا تھا۔ رواں سال ادکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔


 بھارتی میڈیاکے مطابق انوشکا شرما بیٹی سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں، وہ آئندہ سال بھی بیٹی کی دیکھ بھال اور پرورش میں وقف کرنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے فی الحال کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا ہے، وہ بیٹی سے متعلق رسک نہیں لینا چاہتیں۔
طبی ماہرین اور سائنسدانوں نے بھارت میں کورونا کی تیسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انوشکا شرما اس غیر یقینی صورت حال میں اپنا دھیان صرف اور صرف بیٹی پر رکھنا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک پر پیسے کمانے والے فیچرز جانئے؟