اسلام نے جو آزادی دی ہمیں اس پر فخر ہے۔۔ زرتاج گل

Jun 22, 2021 | 15:01:PM
اسلام نے جو آزادی دی ہمیں اس پر فخر ہے۔۔ زرتاج گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) وفاقی وزیر زرتاج گل نے ملیکہ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کلچر اور لباس کو دنیا آئیڈل سمجھتی ہے ، خواتین لائنوں میں کھڑی ہوں تو مرد حضرت ہٹ کر جگہ دے دیتے ہیں ، یہ ہمارے معاشرے کی خوبصورتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قوم کی بیٹیوں کے بارے میں سوچتے ہیں، یہ پہلی کابینہ ہے جس میں پانچ خواتین موجود ہیں ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خواتین کو با اختیار بنانے کی علامت ہیں ، کوئی لبرل کرپٹ ہمارے معاشرے کی ترجمانی نہ کرے ، اپنے معاشرے کی ترجمانی کیلئے ہم خود بیٹھے ہوئے ہیں۔
ملیکہ بخاری نے کہا ک ہم جانتے ہیں خواتین کو کیا مسائل درپیش ہیں ، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ خواتین کے وراثتی حقوق کیلئے قانون لائیں ، ہماری حکومت نے قانون سازی کے عمل سے جنسی زیادتی کے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کئے ہیں ، ہم نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمز بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:احتساب کا نام نہاد عمل جاری،چئیرمین نیب کو ایک دن جواب دینا ہو گا :خاقان عباسی