مقدمات کی ناقص تفتیش، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم

Jul 22, 2023 | 15:26:PM
مقدمات کی ناقص تفتیش، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمات کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایس پی اور ایس ڈی پی او کیخلاف توہین عدالت کارروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت  کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پولیس افسران کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ تحریری جواب دیں کیوں نہ باقاعدہ توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے؟ کیوں نہ آپ کیخلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور 10 روز میں جواب جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیے: محرم الحرام،اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن اگر پیروی نہ کرے تو ملزم دوبارہ ضمانت دائر کر سکتا ہے۔