پنجاب بھر کے سکولوں میں قرآن مجید پڑھانے کے حوالے سے اہم فیصلہ

Jul 22, 2022 | 13:31:PM
پنجاب سکول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )اسکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے لیے ایکٹ منظور ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں اسکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے لیے ایکٹ 2018 کی منظوری دے دی گئی۔حکومت پنجاب نے پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن ایکٹ 2018 کی منظوری دی، مذکورہ ایکٹ میں 2021 میں مزید ترامیم کی گئی ہیں۔

ایکٹ کے مطابق پہلی سے پانچویں تک ناظرہ قرآن لازمی مضمون کے طور پر الگ سے پڑھایا جائے گا، اور چھٹی سے ساتویں جماعت میں قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

اب تک 90 ہزار اساتذہ کو ناظرہ قرآن سے متعلق تربیت دی جا چکی ہے، جب کہ 32 ہزار اساتذہ کو قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ پڑھانے سے متعلق تربیت دی گئی ہے۔