مریم نواز کے فیشن پرکین ڈول کا تبصرہ وائرل،انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا 

Jan 22, 2026 | 15:05:PM
مریم نواز کے فیشن پرکین ڈول کا تبصرہ وائرل،انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کین ڈول کے مریم نواز کے فیشن پر تبصرے نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا۔
سوشل میڈیا پر حال ہی میں گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں معروف انفلوئنسر کین ڈول (عدنان ظفر) نے پنجاب کی ترقی کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کے فیشن سٹائل سے منسلک کر کے صارفین کو حیران کر دیا ۔
ویڈیو میں کین ڈول نے کہا کہ وہ علاقہ جس کے وزیر اعلیٰ کا فیشن سیِنس اتنا اچھا ہو، وہ ترقی میں بھی سب سے آگے رہتا ہے۔

کین ڈول کا یہ تبصرہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران سامنے آنے والی تصاویر کے بعد آیا، جن میں مریم نواز اور دیگر اہم شخصیات نے شاندار ملبوسات میں شرکت کی،جس پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے متنوع ردِعمل سامنے آیا۔
ویڈیو اور تبصرے پر مختلف صارفین نے اپنی رائے دی ہے، کچھ نے فیشن سٹائل کی تعریف کی اور کین ڈول کی بات سے اتفاق کیا تو کچھ نے کین ڈول کے طنزیہ مؤقف کو مزاحیہ قرار دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:مدیحہ امام ودیا بالن کو پاکستان لا کر ڈرامہ بنانے کی خواہش مند
کچھ لوگوں کاخیال ہے کہ اگرچہ کین ڈول کا مقصد مریم نواز کے فیشن سٹائل کی تعریف کرنا تھا، تاہم ان کے بیان نے سوشل میڈیا پر فیشن اور حقیقی ترقی کے درمیان تعلق پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔