مدیحہ امام ودیا بالن کو پاکستان لا کر ڈرامہ بنانے کی خواہش مند

Jan 22, 2026 | 10:47:AM
مدیحہ امام ودیا بالن کو پاکستان لا کر ڈرامہ بنانے کی خواہش مند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی اداکارہ ودیا بالن کو پاکستان لا کر ڈرامہ بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔
اداکارہ مدیحہ امام اپنی جاندار اداکاری اور میزبانی کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا تھااور جلد ہی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے لگیں، انہوں نے بھارتی فلمساز موجی بسر سے شادی کی ہے۔
حالیہ انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ اگر کسی بھارتی اداکار کو پاکستان لاکر ڈرامہ بنانا ہو تو کس اداکار کو کاسٹ کرنا چاہیں گی؟ اس کے جواب میں مدیحہ امام نے کہا کہ ودیا بالن کو لے کر ڈرامہ بنانا چاہوں گی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹی وی کی بھی شاندار اداکارہ ثابت ہوں گی۔


مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ ودیا بالن اگر پاکستان آتی ہیں تو ہماری ٹی وی انڈسٹری میں ایک بہترین اضافہ ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن کو سزا ہوگئی
بھارت میں کام کے سوال پر مدیحہ امام نے کہا کہ میرے خیال میں اداکاروں کو دنیا میں ہر جگہ کام کرنا چاہیے، لیکن یہ حساس معاملہ ہے اس لیے چیزوں کا خیال بھی رکھنا چاہیے اور اچھا فیصلہ کرنا چاہیے۔