کراچی کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: وزیراعلیٰ سندھ ،سیف سٹی کیلئےبھرتیوں کی ہدایت

Jan 22, 2026 | 11:34:AM
کراچی کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: وزیراعلیٰ سندھ ،سیف سٹی کیلئےبھرتیوں کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار اور چیف سیکرٹری آصف حیدرشاہ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی سیف سٹی پراجیکٹ پر ڈی جی سیف سٹیز اتھارٹی سرفراز نواز نے بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی سیف سٹی پراجیکٹ شہر کے لیئے تمام اہم ہے، کراچی کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ای چالان متعارف کرانے کے بعد اب کراچی سیف سٹی کا پہلا فیز لانچ کرنے والے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دو ماہ کے اندر کراچی سیف سٹی پراجیکٹ فعال کیا جائے گا۔

اس کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے سیف سٹی پراجیکٹ کو فعال بنانے کے لیے ضروری عملے کی فوری بھرتی کی ہدایت دے دی ہے۔

علاوہ ازیں سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے 34 ماہر تکنیکی و انتظامی افسران کی بھرتی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت ساڑھے 3 سال سے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کیلئے متحرک، رپورٹ پیش

 عملی کی بھرتی سلیکشن کمیٹی کریگی جو سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمینٹ نوٹیفائی کرچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے 200 ملین روپے کا نظرثانی شدہ بجٹ کی منظور دے دی۔