کوٹ ادو میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں تار ٹوٹ کر گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تحصیل سرور شہید کے نواحی علاقے میں کرنٹ لگنے سے مرنے والوں میں باپ،بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں،جن کی شناخت نواز،عمران اور مظہر کے نام سے ہوئی ہے۔
بجلی کی تار ٹوٹ کر گھر میں گرنے سے تینوں افراد کو کرنٹ لگا،مرنے والے افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال سرور شہید منتقل کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ،5 افراد زخمی
مقامی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔