اسلام آباد: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ،5 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکے کے نتیجے میں گھر کی دیوار گر گئی اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔
دو افراد کو معمولی زخم آئے، جبکہ تین زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں بادل برسنے کو تیار ,محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں،علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔