تخلیق کار خوش ہوجائیں،یو ٹیوب شارٹس کی تیاری میں انقلاب لانے والا ہے

Jan 22, 2026 | 00:16:AM
تخلیق کار خوش ہوجائیں،یو ٹیوب شارٹس کی تیاری میں انقلاب لانے والا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) یو ٹیوب اب تخلیق کاروں کے لئے نئی آسانیاں پیدا کرنے جا رہا ہے جس کے بعد  یو ٹیوب کے یوزرز  کی یوٹیوب شارٹس فیڈ  آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے بنے (اے آئی) مواد سے بھر جائے گی۔ اس میں کریٹیرز کے اپنے اے آئی ورژن بھی شامل ہوں گے۔

اپنے سالانہ خط میں یوٹیوب کے سی ای او نیل موہن نے سالانہ خط میں انکشاف کیا ہے کہ اسی سال کسی وقت یو ٹیوب پر کریٹیر (تخلیق کار)  اپنی شخصیت کے مطابق شارٹس تیار کرسکیں گے۔

نیل موہن نے ابھی یہ وضاحت نہیں کی کہ  تخلیق کاروں کی"اپنی شخصیت" سے کیا مراد ہے۔ اور یہ کہ کیا تخلیق کاروں کی شخصیت کو وہ خود ڈیفائین کریں گے یا یو ٹیوب کا الوگرتھم انہیں جیسا شناخت کرے گا ویسی ان کی شخصیت تصور ہو گی۔ 

انہوں نے بس یہ بتایا کہ اس حوالے سے تفصیلات کو جلد شیئر کیا جائے گا جبکہ یہ بھی بتایا جائے گا کہ یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا اور اسے کیسے استعمال کیا جاسکے گا۔

آئی اے جیسے ہر شعبے میں مسلسل جگہ بڑھا رہی ہے، ایسے ہی سوشل پلیٹ فارمز بھی ہیں اور  یوٹیوب میں تو اے آئی ٹولز کا استعمالزیادہ  تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

یوٹیوب کے ایک ترجمان نے بتایا کہ  اس  سال یو ٹیوب پر ویڈیوز  تخلیق کرنے والے  اے آئی کو تحریری ہدایت سے گیمز تیار کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔

اسی طرح موسیقی سے متعلق تجرباتی فیچر بھی دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے: نشے میں ایکسیڈنٹ کر کے کسی کی جان لینے والے پر اب قتل کا مقدمہ بنے گا، قانون میں ترمیم آگئی 

اپنے خط میں نیل موہن نے کہا کہ اے آئی Spamسپیم کی بھرمار کو روکنے کے لیے سسٹمز کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے اور غیر معیاری مواد کے پھیلاؤ کو کم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یوٹیوب میں دیگر نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ مختلف فارمیٹس جیسے امیج پوسٹس کو براہ راست فیڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

نیل موہن کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ 200 ارب بار شارٹس کو دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شمالی سعودی عرب  سردی کی لہر سے جم گیا، مزید سردی، اولوں، فلیش فلڈ کی فورکاسٹ