شمالی سعودی عرب  سردی کی لہر سے جم گیا، مزید سردی، اولوں، فلیش فلڈ کی فورکاسٹ

Jan 21, 2026 | 23:54:PM
شمالی سعودی عرب  سردی کی لہر سے جم گیا، مزید سردی، اولوں، فلیش فلڈ کی فورکاسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں تو آج بہار کے پہلے دن جیسا موسم رہا لیکن آدھا سعودی عرب سردی سے جم گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ شمالی سعودی عرب میں ٹمپریچر نکتہِ انجماد سے نیچے چلا گیا۔

سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس وقت سعودی عرب کے شمالی سرحدی خطے میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ شمالی سعودی عرب کے کئی شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے۔ اس صورتحال میں بہت سے علاقوں مین پانی جم کر ٹھوس برف بن گیا ہے۔

سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی (این سی ایم) نے بتایا کہ بدھ کے روز سلطنت کے شمالی سرحدی ریجن کے شہر طریف میں ٹمپریچرمنفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ  ہو  گیا، جو آج پورے مملکت میں سب سے کم درجہ حرارت ہے۔

شمالی سرحدی ریجن کی گورنریٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ طریف میں منفی 3 ڈگری کے ساتھ ملک کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مقامی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے، حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کی احتیاط کی ہدایات اور اپ ڈیٹس پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شمالی سرحدی ریجن کے ایک رہائشی محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ این سی ایم نے ہفتے کے اختتام تک سردی کی لہر کی پیش گوئی کردی تھی، جس کے پیش نظر شہری پہلے سے تیار تھے اور انہوں نے احتیاطی اقدامات کر لئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ طریف میں شدید ٹھنڈ پڑنے کے بعد لوگ گرم لباس پہن کر باہر نکلے اور میدانوں اور پہاڑوں پر گری برف کے سفید کمبل کو دیکھنے کے لئے نکل پڑے اور ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوئے۔

این سی ایم نے اس سےپہلے بھی طریف اور شمالی سرحدی خطے میں شدید سردی کی وارننگ جاری کی تھی اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

بدھ کے روز  کی گئی فورکاسٹ میں این سی ایم نے کہا کہ جمعہ سے لے کر آئندہ اتوار تک مملکت کے بعض علاقوں میں درمیانی سے شدید بارش متوقع ہے۔ اس کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور اچانک سیلاب  (فلیش فلڈ)کا خدشہ ہے۔ جازان اور عسیر کے علاقوں میں دھند چھانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: روس میں برف باری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

اس نے تبوک، الجوف اور حائل کے علاقوں میں سرد سے انتہائی سرد موسم کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ شمالی علاقوں میں ٹھنڈ پڑتی رہے گی، جبکہ درجہ حرارت گرے گا، قاسم، ریاض، مشرقی اور نجران کے علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی، جو جنوب مغربی پہاڑی علاقوں کے مشرقی حصوں کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ کے کچھ حصوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔

شمالی علاقہ جات کے مختلف شہروں میں بدھ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت یہ تھے: تریف (-3 °C)، القریات (-2 °C)، ارار (-1°C)، ساکا (1°C)، حائل (2°C) اور تبوک (3°C)۔

یہ بھی پڑھیں:  سہیل سلطان (NA-04 سوات) کی نااہلی کا فیصلہ کل سہ پہر  تین بجے سنائے گا